ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہزاروں فٹ گہرائی میں ملنے والا پانی میں فلورائڈ کی مقدار پایا جارہا ہے:کرشناریڈی 

ہزاروں فٹ گہرائی میں ملنے والا پانی میں فلورائڈ کی مقدار پایا جارہا ہے:کرشناریڈی 

Mon, 22 Aug 2016 15:17:13    S.O. News Service

چنتامنی:22 /جون(محمد اسلم؍ایس اونیوز) دنیا کے ہر انسان اور جانوروں کیلئے پانی بے حد ضروری شئے ہے اس لئے پانی کی اہمیت سمجھتے ہوئے اسکی اصراف سے بچیں کی صلاح رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے دی انہوں نے گذشتہ روز تعلقہ مرغ ملہ ہوبلی گوڈرلہلی دیہات میں صاف و شفاف پینے کے پانی کے مراکز کا افتتاح کرنے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ساری دنیا کیلئے پانی اہم ہے جانور سے لیکر انسان تک پرندوں سے لیکر چرندوں تک پیڑ پودوں کیلئے پہاڑوں کے دامن میں زندگی گزارنے والے ہر جاندار اشیاء کیلئے پانی ضروری اور لازم ہے ایسے میں پانی کی قدر وقیمت کو جانتے ہوئے اس انمول شئے کو بچانے کی سمت میں گامزن رہنا چاہئے پانی کے ذخیر ے کو ہر اعتبار سے بچاتے ہوئے محدود مقدار میں پانی کا استعمال کریں کیونکہ کرہ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے بھیانک اور سنگین خطرات کا براہ راست تعلق کرہ ارض پر موجود زندگی کے ہر شعبے سے ہے جن سے نمٹنے کیلئے پر زور کوشش کی جارہی ہے ۔

کرشناریڈی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی جہاں زندگی کی مختلف شعبوں پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے وہیں زندگی رواں دواں رکھنے والی سب سے اہم ترین شے یعنی پانی اور اس کے ذخائر پر بھی شدید اثرات مرتب کررہی ہے دنیا کے تمام خطوں میں آبی وسائل اور تازہ پانی کے نظام پر اس کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں صاف پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہوتی جارہی ہے اور یہ امر عالمی طور پر انتہائی تشویش کا باعث بنتا جارہا ہے کیونکہ آبی قلت دنیا کی اقتصادی ترقی کی راہ میں روکاوٹ کے ساتھ ساتھ متعدد ملکوں میں علاقائی تنازعات کا باعث بھی بن رہی ہے اشوتھ نارائن بابو نے اور کہا کہ یہاں پر خشکی کے سبب زمینی سطح میں پاک پانی ملنا مشکل ہوتا جارہا ہے ہزاروں فٹ گہرائی میں ملنے والا پانی میں فلورائڈ کی مقدار پایا جارہا ہے اس پانی کے استعمال سے لوگوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں اس مسئلہ کے حل کیلئے دیہاتوں میں واٹر پیور یفائر سنٹرس قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں فلورائڈ کی مقدار والا پانی کے استعمال سے فلورسین سمیت بہت سی بیماریاں لوگوں کو لگ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام کی صحت کی حفاظت کے لئے شفاف پینے کے پانی کے مراکز کے قیام کو ترجیح دی جائیگی بہت ہی کم خرچ میں دیہی علاقوں کے عوام کو شفاف پینے کا پانی کی سربراہی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند جگہوں پر صاف شفاف پینے کے پانی کو زیادہ قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے اس سے غریب عوام کو شفاف پینے کے پانی کو خریدنے میں دشواری ہورہی ہے عنقریب تعلقہ کے ہر دیہات اور ٹاون کے ہر ایک وارڈ میں صاف وشفاف پینے کے پانی کے مراکز قائم کیا جائیگا اس موقع سابق تعلق پنچایت رُکن لکشمی نارائن ریڈی ،ضلع پنچایت رُکن شرنیواس ریڈی ،وی۔امر سمیت کئی احباب موجود رہے۔


Share: